یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تقریب،عاصمہ بٹ کے لئے ایکسلنس ایوارڈ

یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تقریب،عاصمہ بٹ کے لئے ایکسلنس ایوارڈ

لاہور(فلم رپورٹر)اسلام آباد میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقد ہونے والی شاندار اور پروقار تقریب میں فلم کی معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عاصمہ بٹ کو ایکسلنس ایوارڈسے نوازا گیا۔اس تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ بٹ نے کہا کہ ایوارڈ کسی بھی انسان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہوتا ہے۔مجھے اپنے فنّی کیرئیر کے دوران بے شمار ایوارڈز مل چکے ہیں جب بھی مجھے کسی ایوارڈ سے نوازا گیا میرے اندر مزید لگن اور جنون سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ اپنی پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے ۔میرے خیال میں ایک انسان کے لئے شہرت کا حصول آسان ہے لیکن اس کو برقرار رکھنا بے حد مشکل ہے ۔میں اس تقریب کےّ رگنائزرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے اس ایوارڈ سے نوازا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عاصمہ بٹ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچا یاجاسکتا ہے ۔ اب لاکھوں روپے سے فلمیں بنانے کا دور گزر چکا اب کروڑوں اور اربوں لگانا ہوں گے میں ہمیشہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات کو قریب سے دیکھتی رہتی ہوں بہت جلد خود بھی انڈسٹری کے لئے اعلی معیار کی فلم بناؤں گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...