شائقین کو’’زندگی کتنی حسین ہے‘‘کا انتظار

شائقین کو’’زندگی کتنی حسین ہے‘‘کا انتظار

کراچی (اے این این)زندگی کتنی حسین ہے کی ریلیز میں صرف دو دن رہ گئے، فلم کے چرچے سرحد پار بھی پہنچ گئے۔ شائقین کو بے چینی سے فلم کا انتظار ہے۔فلم چرچے عام شائقین سے بڑھ کر انڈسٹری سے وابستہ حلقوں میں بھی پورے زور وشور سے سنائی دے رہے ہیں۔زندگی کتنی حسین ہے کی کامیابی کے لئے پر امید، شوبز اور فنکار فلم کے میوزک، کاسٹ، کہانی اور پوری ٹیم کے حوالے سے اپنے خیالات اور بھرپور انداز میں سپورٹ کا اظہار کرتے نظر ارہے ہیں۔زندگی کتنی حسین ہے کے منتظر شائقین میں فنکاروں کی بھی ایک طویل فہرست شامل ہے جو عید الا ضحی پر ملک بھر میں ریلیز کے لئے تیار ہے

،سجل اور فیروز خان کی جوڑی دیکھنے کے لیے دو دن کا انتظارکرنا ہوگا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...