ویمپائر سیریز کی 5ویں فلم ’’انڈرورلڈ بلڈ وارز‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیاگیا

ویمپائر سیریز کی 5ویں فلم ’’انڈرورلڈ بلڈ وارز‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر ...

نیویارک (این این آئی)ایکشن ہارر فلم اگلے برس جنوری میں بڑے پردے پر دہشت بٹھائے گی۔ہالی ووڈ ویمپائر سیریز کی پانچویں فلم ،انڈر ورلڈ، بلڈ وارز، کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ، فلم اگلے برس جنوری میں بڑے پردے پر دھاک بٹھائے گی۔

انڈر ورلڈ ، بلڈ وارزکی کہانی پہلے پیش کیے جانے والے چار حصوں کی طرح اس بار بھی ویمپائرز اور انسانوں کے درمیان لڑائی کے گردگھومے گی ۔اس فلم میں اداکارہ کیٹ بکنسلے ہی مرکزی کردار نبھارہی ہیں جبکہ دیگر نمایاں اداکاروں میں تھیو جیمز، ٹوبیاز مینزیز، لارا پلور اور چارلیس ڈانس شامل ہیں۔ایکشن کے تڑکے اور دل دہلاتے مناظر سے بھرپور انڈر ورلڈ، بلڈ وارز اگلے برس جنوری میں ریلیز کی جارہی ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...