سینئرڈائریکٹر سی ایم منیر کی 7 ویں برسی کل منائی جائے گی

سینئرڈائریکٹر سی ایم منیر کی 7 ویں برسی کل منائی جائے گی

لاہور(فلم رپورٹر ) سینئرڈائریکٹرسی ایم منیر کی 7 ویں بر سی کل منائی جائے گی ۔سی ایم منیر نے ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں میں بطور رائٹروڈائریکٹر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔وہ الحمراء کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور پنجاب آرٹ کونسل کے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر کے طورپر فرائض انجام دیتے رہے اور بعدمیں وہ الحمراء پرفارمنگ آرٹ اکیڈمی میں بطور انسٹرکٹر آخری دم تک بھی کام کرتے رہے ۔ان کا شمار اسٹیج ڈراموں کے بہترین رائٹر و ڈائریکٹروں میں ہوتا تھا ان کی برسی کے حوالے سے سینئر ڈرامہ ڈائریکٹر قیصرجاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سی ایم منیر اپنی ذات میں اکیڈمی کادرجہ رکھتے تھے اور میر ا ان کے ساتھ ایک طویل وقت اکٹھا گزرا ۔میں نے بطور ڈائریکٹر سی ایم منیر کو کاپی کیا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ ہے کہ ان کے انداز میں ہی سٹیج ڈرامے پیش کروں ۔

بلا شعبہ وہ سٹیج کے ایک بڑے رائٹر و ڈائریکٹر کے طورپر پہنچانے جاتے تھے اور آج ہمیں ان کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...