میرا مزاج بچپن سے ہی عاشقانہ تھا ‘اکشے کمار

میرا مزاج بچپن سے ہی عاشقانہ تھا ‘اکشے کمار
میرا مزاج بچپن سے ہی عاشقانہ تھا ‘اکشے کمار

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہیکہ میرا مزاج بچپن سے ہی عاشقانہ تھا اور اسکول کے ہی دنوں میں سب سے خوبصورت ٹیچر کو دل دے بیٹھا تھا لیکن ٹیچر کو پتہ چلنے پر انہوں نے تھپڑوں کی بارش کردی تھی۔اکشے کمار کا شمار فلم نگری کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی فلمیں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرتی ہیں۔ اکشے کمار نے ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے محبت کی شادی کی تھی لیکن اب انہوں نے اپنے انٹرویو میں پہلے پیار سے متعلق انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

اپنی 49 ویں سالگرہ کے موقع پر اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میرا مزاج بچپن سے ہی عاشقانہ تھا اور اسکول کے ہی دنوں میں سب سے خوبصورت ٹیچر کو دل دے بیٹھا تھا جس کا اظہار اپنے دوست سے کردیا تھا جب کہ ٹیچر اتنی پسند تھیں کہ جب پڑھانے آتی تھیں تو صرف انہیں ہی دیکھتا رہتا تھا تاہم دوست سے لڑائی کے بعد اس نے بدلہ لینے کے لیے اسی ٹیچر کو ساری حقیقت سے آگاہ کردیا جس پر ٹیچر نے کلاس میں آکر مجھ سے پوچھا اور میرے ’’ہاں ‘‘ کرنے پر تھپڑوں کی بارش کردی جس کی گونج آج بھی میرے کانوں میں گونجتی ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...