تین زبانوں میں فلم کر کے پچھتا رہی ہوں ، تمنا بھاٹیہ

تین زبانوں میں فلم کر کے پچھتا رہی ہوں ، تمنا بھاٹیہ
 تین زبانوں میں فلم کر کے پچھتا رہی ہوں ، تمنا بھاٹیہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اپنی آنے والی فلم توتک توتک۔توتیا میں تین زبانوں میں کام کرکے پچھتا رہی ہیں۔سونو سود کی فلم ’’توتک توتک توتیا‘‘ تین زبانوں ہندی،تامل اور تیلگو میں بنائی جا رہی ہے. اس فلم میں سونو سود، پربھودیوا اور تمنا بھاٹیہ کے اہم کردار ہیں۔تمنا نے کہا "جب فلم ہندی اورتامل میں بن رہی تھی تو میں نے سوچا کیوں نہ یہ فلم تیلگو میں بھی بنائی جائے اور میں نے یہ مشورہ فلم کی ٹیم کو دیا۔تمام یونٹ اس پر تیا ر ہوگئی اور فلم تیار ہو گئی، فلم کی تینوں زبانوں میں تنو، سونو سود، اورپربھو دیوا بدستور ہیں لیکن جو آرٹسٹ سپورٹنگ رول میں تھے وہ زبان کے لحاظ سے سب الگ الگ تھے لہذا ہر سین کو تین تین بار شوٹ کرناپڑتا تھا۔اس شوٹنگ کے دوران مجھے احساس ہوا کہ تین زبانوں میں فلم بنانے کا جوآئیڈیا میں نے دیا تھا اس میں ہم سب کی خوب محنت ہوئی۔

مزید : کلچر