خوفزدہ (ہارر) فلموں کے لئے بڑے فنکاروں کی ضرورت نہیں، مہیش
ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ فلموں کے ہدایت کار مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ ہارر فلموں میں بڑے فنکاروں کو لینے کی ضرورت نہیں ہوتی. مہیش بھٹ نے کہا کہ ہارر فلمیں ناظرین کی توجہ پہلے ہی اپنی طرف مرکوز کردیتی ہیں اس لئے اس طرح کی فلموں کو مقبول فنکاروں کی ضرورت نہیں ۔ مہیش بھٹ کی ہارر فلم 'راز۔ری بوٹ ریلز ہونے والی ہے .اس فلم میں عمران ہاشمی ، کریتی کھربندا اور گورو اروڑہ نے اہم کردار ادا کیا ہے. مہیش بھٹ نے کہا "ہارر فلمیں بنانے والے لوگوں کو احساس ہے کہ اس قسم کے انداز والی فلموں میں ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچنے کی کافی صلاحیت ہے. یہی وجہ ہے کہ ایسی فلموں میں بڑے فنکاروں کو شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔