فلمسٹار ندا ملک عید الضحی پر محفل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
لاہور(اے این این)فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ندا ملک عید الضحی پر محفل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی، تفصیلات کے مطابق اداکارہ ندا ملک کا محفل تھیٹر کے پروڈیوسر اسحاق چوہدری کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق اداکارہ ندا ملک عیدالضحی پر محفل تھیٹر میں نمائش کے لئے پیش کئے جانے والے ڈرامہ’’ڈی جے والے بابو‘‘میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں اداکار طارق ٹیڈی، نسیم وکی، اداکارہ ندا چوہدری، سنہری خان اور دیگ شامل ہیں جبکہ ڈرامہ کے ڈائریکٹر اظہر ملک ہیں۔