ورسٹائل اداکار لہری کی چوتھی برسی کل منائی جائے

ورسٹائل اداکار لہری کی چوتھی برسی کل منائی جائے

لاہور(فلم رپورٹر)ورسٹائل مزاحیہ اداکار لہری کی چوتھی برسی کلمنائی جائے گی ۔اداکار لہری جن کا اصل نام سفیر اللہ تھا انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 50کی دہائی میں کیاجو 30سال تک جاری رہا۔ مزاحیہ اداکاری کرنے میں ان کا منفرد انداز تھا ۔لہری کو بے ساختہ جملے ادا کرنے میں عبور حاصل تھا ۔ جب انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تو یہ بلیک اینڈ وائٹ فلموں کا دور تھا ۔لہری برصغیر کی فلمی دنیا کے ایک منفرد اداکار تھے ان کے برجستہ جملے ان کے مزاح کی خاص بات تھے ۔

لہری نے تیس برس تک فلمی دنیا پر راج کیا انہوں نے کم و بیش 220سے زائد فلموں میں مزاحیہ اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں چند فلمیں پنجابی جبکہ باقی تمام فلمیں اردو تھیں ۔

انہوں نے اپنے وقت کے تمام ہیرؤز کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ۔لہری فلم انڈسٹری کے وہ واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیں منفرد اداکاری پر 12مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔لہری وہ واحداداکار تھے جنہوں نے مزاح کی دنیا میں نئی جہت متعارف کروائی۔لہری کا 13ستمبر 2012کو طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال ہو گیا تھا۔

مزید : کلچر