لائبہ علی کی عید شو میں شاندار کلاسیکل ڈانس پرفارمنس مہمان داد دینے پر مجبور

لائبہ علی کی عید شو میں شاندار کلاسیکل ڈانس پرفارمنس مہمان داد دینے پر مجبور

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ ،پرفارمراور کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے گزشتہ روز نجی چینل کے عید شو میں اپنی شاندار کلاسیکل ڈانس پرفارمنس سے مہمانوں کو داد دینے پر مجبور کردیا ۔اس عید شو کے میزبان لالی ووڈ سٹار بابر علی اور پروڈیوسر سید وجاہت زیدی تھے جبکہ شو میں شرکت کرنے والے دیگر مہمانوں میں گلوکارہ نوراں لعل ،اداکار حیدر سلطان،راجو سمراٹ اور ڈولی کے نام نمایاں تھے۔ اس موقع پر ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے لائبہ علی نے بتایا کہ میں آج جو کچھ ہوں اپنے استاد نامور ڈانس ڈائریکٹر کوریو گرافر راجو سمراٹ کی وجہ سے ہوں۔مجھے بچپن سے اداکاری اور کلاسیکل رقص کا جنون کی حد تک شوق ہے میں نے اپنے محنت اور لگن سے مسلسل آگے بڑھ ررہی ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ آج کے دور میں مخلص اور پر خلوص لوگوں کا قحط ہے ،نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ،زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے ۔لائبہ علی نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے ۔میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا ۔

میرا ظاہر اور باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں کیونکہ میں اپنے ضمیر کو مردہ نہیں بنا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ محبت زندگی کا لازمی جز ہے جس کے بغیر زندگی بے معنی سی لگتی ہے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...