ابھرتے ہوئے اور عظیم گلوکار وں کے ہمراہ کوک اسٹوڈیو کے نئی قسط

ابھرتے ہوئے اور عظیم گلوکار وں کے ہمراہ کوک اسٹوڈیو کے نئی قسط
ابھرتے ہوئے اور عظیم گلوکار وں کے ہمراہ کوک اسٹوڈیو کے نئی قسط

لاہور(پ ر) کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 کی پانچویں قسط تمام ٹی وی چینلز نشرہوگئی ہے۔ اس قسط میں بہترین سُروں کے مالک جنید خان، مومنہ مستحسن، ریچل ویکاجی اور کاشف علی کے ہمراہ مایہ ناز گلوکار راحت فتح علی خان، جاوید بشیر، شہزاد نواز اور معصومہ انور جیسے اسٹار بھی شامل ہیں۔کوک اسٹوڈیو میں ریچل ویکاجی اس بار کاشف علی کے ساتھ اسٹیج پر مرکزی حیثیت کے ساتھ دوسری بار گیت گاتے ہوئے نظر آئیں گی۔ وہ گزشتہ 6 سیزن سے بیک ووکالسٹ کے طور پر وابستہ ہیں ۔ کوک اسٹوڈیو سے اپنی وابستگی کے بارے میں ریچل ویکاجی نے بتایا، "اس کا حصہ بننے پر مجھے بہت خوشی ہے۔ یہاں بہت سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ ہمیں شاندار موسیقاروں، ہاؤس بینڈ، مختلف آرٹسٹس اور میوزک ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کا موقع ملتا ہے۔ جو چیز مجھے سب سے زیادہ پسند ہے وہ یہاں کا گھر جیسا ماحول ہے اور یہ بات اہم ہے کیونکہ یہی ماحول یہاں ہر شخص کا مورال بلند رکھتا ہے۔ "کوک اسٹوڈیو کے اس سیزن کی پانچویں قسط میں شامل مومنہ مستحسن کے بارے میں لوگوں کی دلچسپی ہے جن کا دوسرا گانا اس قسط میں آرہا ہے ۔ اپنے اس گانے میں مومنہ اکیلے گٹار تھامے پرفارم کرتے نظر آئیں گی۔ مومنہ مستحسن اور جنید خان کی جانب سے گائے جانے والے گانے 'مئے راستہ' کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے میوزک ڈائریکٹر نوری نے بتایا، 'اس گانے کا تفریح پہلو یہ ہے کہ اسے ہم سب نے مل جل کر تیار کیا ہے۔ جنید نے اس گانے میں اپنے حصے کے بول لکھے ہیں جبکہ مومنہ نے اپنے حصے کے بول لکھے ہیں۔ اس گانے میں مومنہ اکیلے گٹار پر پرفارم کرتی ہوئی بھی نظر آئیں گی۔ ہم انتہائی پرجوش ہیں کیونکہ یہ کوک اسٹوڈیو پر یقیناًپہلا پاپ راک گانا ہوگا۔ 'یہ مومنہ مستحسن اور جنید خان کے درمیان حقیقی شراکت داری ہے۔ 'مئے راستہ' ایک دھماکے دار پاک راک گانا ہے جس میں ان کا اعتماد اپنی انتہا پر ہے۔ یہ طاقتور اور جذبات سے بھرپور گانا ہے جس میں میوزک ڈائریکٹر نوری کا بھرپور سگنیچر اسٹائل شامل ہے۔ اس میں مسلسل ڈرم اور گٹار کا ایک دوسرے کے ساتھ بہترین امتزاج ہے۔ اس گانے میں بھرپور ٹیم ورک ہے جس میں آواز متوازن رکھنے، دھن پر کام کرنے اور بول کی ادائیگی کے لئے دونوں نے اسٹوڈیو میں کئی دن گزارے۔ جنید کی شاندار آواز کے ساتھ مومنہ کی آواز گانے میں نمایاں ہے جس میں وہ اکیلے گٹار تھامے نظر آتی ہیں جس سے اس گانے کی اثرپذیری بھرپور انداز میں بڑھ جاتی ہے۔ سیزن 9 کا دوسرا گانا 'جھلیہ' ہے جسے جاوید بشیر اور معصوبہ انور نے گایا ہے۔ بہترین گٹار کے امتزاج کے ساتھ یہ گانا ہلکے پھلکے انداز سے شروع ہوتا ہے جس میں شہزاد نواز بطور مہمان نمودار ہوکر وقفے میں بلے شاہ کے الفاظ پڑھتے ہیں۔ اس کی اصلی کمپوزیشن فاخر محمود کی جانب سے کی گئی جس میں اضافی طور پر صابر ظفر اور جاوید بشیر نے بول ڈالے ہیں۔اس قسط میں تیسرا گانا 'شامان پائی گائیاں/ کی دام دا بھروسہ' کاشف علی اور ریچل ویکاجی نے گایا ہے۔ آپ کو شائد حیرانی ہو کہ یہ تقریبا ویسا ہی ہے۔ یہ گانا پیانو کی دھیمی آواز کے ساتھ کاشف کی ہلکی آواز سے شروع ہوتا ہے۔ یہ گانا سب سے پہلے نصیبو لعل نے گایا جسے میوزک ڈائریکٹر شیراز اپل نے اسے دلچسپ انداز سے ترتیب دیا۔ اس گانے کے درمیان ریچل اپنی پرسوز آواز کے ساتھ نمودار ہوتی ہیں جس میں عامر اظہر انسٹرومنٹ سے اکیلے باس نکالتے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...