گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کو 34نئے بلاکس دینے کا عمل شروع

گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کو 34نئے بلاکس دینے کا عمل شروع

 اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کو تیل وگیس کی تلاش کے بتیس نئے بلاکس دینے کا عمل شروع کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پٹرولیم و قدرتی وسائل کی وزارت تیل وگیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔گزشتہ تین سال میں تیل وگیس کے مجموعی طور پر بیاسی ذخائر دریافت کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر دریافت کئے گئے ذخائر میں سے پینتالیس سے پیداوار پہلے ہی سے جاری ہے جبکہ سینتیس سے پیدوار کے لئے ضروری کام جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حالیہ عرصے میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے اور مستقبل قریب میں صوبے خیبرپختونخواء میں بعض اہم ذخائر کی دریافت متوقع ہے۔

مزید : کامرس