کھادوں اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کی شرح صفر فیصد تک لائی جائے گی،سیکرٹری زراعت

کھادوں اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کی شرح صفر فیصد تک لائی جائے گی،سیکرٹری ...

راولپنڈی(اے پی پی))سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب بھرمیں 31دسمبر تک کھادوں اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کی شرح کو صفر فیصد تک لایاجائیگا ،حکومت پنجاب چھوٹے کاشتکاروں کو 25ہزارروپے ربیع اور 40ہزار روپے خریف کی فصلات کیلئے بلاسود قرضے دے گی،قرضہ کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو بنکوں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ یہ رقم ایزی پیسہ کے ذریعے ان کے موبائل فون میں منتقل کر دی جائے گی۔ایک اجلاس میں سیکرٹری زراعت نے کہاکہ زرعی ادویات پر 17فیصد جی ایس ٹی ختم اور کسانوں کے ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں کا ٹیرف آٹھ روپے 85پیسے فی یونٹ سے کم کر کے 5روپے 35پیسے فی یونٹ کردیاگیاہے.صوبہ بھر کے فیلڈ اسسٹنٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ان کی رسائی ہر کسان تک یقینی بنانے کیلئے انہیں 125سی سی کی 2500موٹر سائیکلیں 30ستمبر تک ڈلیور کر دی جائیں گی ۔

۔کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ایگریکلچرایڈوائزری کمیٹیاں اور زرعی ٹاسک فورس ضلعی سطح پر دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...