پنجا ب میں جنرل ریونیوکی مد میں1319 ارب روپے کی وصولیوں کا تخمینہ

پنجا ب میں جنرل ریونیوکی مد میں1319 ارب روپے کی وصولیوں کا تخمینہ

لاہور(اے پی پی ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ رواں سال پنجا ب میں جنرل ریونیو وصولی کی مد میں1319 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران تعلیم‘ صحت‘ زراعت‘ صاف پانی کی فراہمی اور امن و امان کے شعبے ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔نہوں نے بتایا کہ اس سال پنجا ب میں جنرل ریونیو وصولی کی مد میں1319 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اوراین ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاقی حکومت سے ٹیکسوں میں مد میں 39 ارب روپے صوبائی حصہ وصول ہونے کا تخمینہ ہے۔صوبائی ریونیو میں 280 ارب روپے کی آمدنی متوقع،ٹیکسوں میں مد میں 184 ارب 40کروڑ روپے ،نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 95 ارب 61 کروڑ روپے ہونے کی توقع ہے۔

ا

نہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت،زراعت،صاف پانی کی فراہمی اور امن عامہ کے لئے کل بجٹ کا 57 فیصد یعنی 804 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔تعلیم کے شعبے میں گزشتہ سال کی نسبت47 فیصد اور سکول ایجوکیشن ترقیاتی بجٹ پر 71 فیصد زائد فنڈز مختص کئے ہیں۔

مزید : کامرس