جولائی کے دوران سویا بین آئیل کی ملکی درآمدات میں 40 فیصد کا اضافہ

جولائی کے دوران سویا بین آئیل کی ملکی درآمدات میں 40 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ مالی سال پہلے ماہ کے مقابلے میں جاری مالی سال 2016-17ء کے ابتدائی مہینے جولائی کے دوران سویا بین آئیل کی ملکی درآمدات میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائی شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2015ء کے دوران سویا بین آئیل کی قومی درآمدات کا حجم 11 ملین ڈالر تھا جبکہ جاری مالی سال میں جولائی 2016 ء کے دوران سویا بین آئیل کی درآمدات 15.3 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں اسطرح سویا بین آئیل کی ملکی درآمدات میں 40 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس