عید کے موقع پرکوآپریٹو افسران تمام سو سائٹیوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں،اقبال چنڑ

عید کے موقع پرکوآپریٹو افسران تمام سو سائٹیوں کا باقاعدگی سے دورہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور( نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر تمام کوآپریٹو افسران تمام کو آپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا باقاعدگی سے دورے کریں تاکہ صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی کمی نہ آنے پائے۔قربانی کے جانوروں کی ہر قسم کی آلائشیں فوری تلف کرنے بارے سوسائٹی انتظامیہ کو پابند کیا جائے تاکہ ماحول سازگاررہے اور گندگی سے کسی قسم کی پیچیدگی کا سامنا نہ ہو نے پائے۔اس سلسلے میں اگر کوئی بھی سوسائٹی پابندی کی خلاف ورزی کرتی پائی جائے کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم باہمی اتحا اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہو ئے آپس میں ایک دوسرے کی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے اس عید کے موقع پر قربانی کادرس سیکھیں ۔ انہوں نے عید قربان کے موقع پر صوبے کی تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹوں کے عہدیداران و ممبران اور محکمہ کو آپریٹو کے افسران و اہلکاران کو پیشگی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے حضور آپ تمام کی طرف سے پیش کی جانے والی جانوروں کی قربانیاں قبول کرے۔