آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام خصوصی اجلاس

آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام خصوصی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام ایک خصوصی اجلاس بمقام بختیار لیبر ہال لاہور میں زیر صدارت نیاز خان صوبائی صدر منعقد ہوا ۔اس موقع پر کنفیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری رہنماء خورشید احمد ، روبینہ جمیل صاحبہ صدر ، یوسف بلوچ ، اکبر علی خان ، خوشی محمد کھوکھر، چوہدری انورنے کہا کہ ملک میں اشیاء خورد و نوش کی ہوش روبا مہنگائی نے عام شہری کا جینا مشکل کردیا ہے بیروزگاری کے سیاہ بادل مزید گہرے ہورہے ہیں نوجوان نسل اپنے مستقبل سے پر امید نہیں حالات نے انسان کو جزوقتی ملازمت اور قلیل اجرت پر کام کرنے کے لئے مجبور کررکھا ہے لیبر قوانین کے عدم اطلاق سے انصاف کا حصول مذاق بن رہا ہے اس موقعہ پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قومی سطح پر عالمی ادارہ محنت کے کنونشن نمبر144 کے مطابق سہ فریقی کانفرنس بلائی جائے فرسودہ مزدور قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے ان کے عملی نفاذ کے لئے اقدامات کئے جائیں۔