ہماری آزادی اور پہچان قائداعظم کی مرہون منت ہے،یاسر گیلانی

ہماری آزادی اور پہچان قائداعظم کی مرہون منت ہے،یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے قائد اعظم کے یوم وفات کے حوالے سے تحریک انصاف شاہدرہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ یہ آزادی اور پہچان اس عظیم قائد کی مرہون منت ہے جس نے مصور پاکستان علامہ اقبال کا خواب پورا کر دکھایا۔ ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم پاکستان کا مستقبل روشن بنانے کیلئے قائد اعظم کے فرمودات کو مشعل راہ بناتے ہوئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ تحریک انصاف کا کارکن ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نہ غریبوں کی نمائندہ حکومت ہے اور نہ ہی غریبوں کے بارے میں سوچ رہی ہے، حکومت کو شرفاء کی بجائے غریبوں کے مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے، جو اس وقت انتہائی قسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔