ملک میں جمہوری نہیں بادشاہی نظام حکومت ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد

ملک میں جمہوری نہیں بادشاہی نظام حکومت ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور( نمائندہ خصوصی)ایڈ ؤئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نہیں بادشاہی نظام حکومت ہے ‘حکمران خود کو آئین وقانون سے بالاتر سمجھتے ہیں ‘ملک میں عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں میسر نہیں حکمران ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعوے کر کے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ ؤئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی اور عوامی جماعت ہے جو ملک اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کر رہی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک یہ نااہل حکمران اقتدار میں ہیں ملک میں مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ ان میں مزید اضا فہ ہوگا اس لیے ہم حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں آج نہیں کل ہماری کا میابی یقینی ہوگی اور ملک کو کر پٹ حکمرانوں سے نہ صرف نجات ملے گی بلکہ عوام اپنی مر ضی کے مطابق آئندہ انتخابات بھی اپنے نمائندوں کا انتخاب کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ملک اور عوام کیلئے بوجھ بن چکے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...