عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ ہی گرانفروشی بھی عروج پر پہنچ چکی ہے، بیرسٹر عامر حسن

عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ ہی گرانفروشی بھی عروج پر پہنچ چکی ہے، بیرسٹر عامر ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہاکہ غریب عوام کو کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ ہی گرانفروشی بھی عروج پر پہنچ چکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں جن سے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف میسر آسکے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے خودنمائی کے لیے ساڑھے تین برسوں میں10ارب 5کروڑ روپے کے اشتہارات دیناقابل مذمت ہے ایک طرف عوام کو دووقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ دوسری جانب حکمرانوں کی شاہ خرچیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور حکومت میں ملکی قرضوں میں5700ارب روپے کا اضافہ ہواہے جوکہ حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کامظہرہے کشکول توڑنے کے دعویدار عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں عوام زبوں حالی شکار ہیں ان کاکوئی پرسان حال نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...