سٹیشن اور اڈوں پر رش ، شہر پر دیسیوں سے خالی

سٹیشن اور اڈوں پر رش ، شہر پر دیسیوں سے خالی

لاہور(وقائع نگار)عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد شہر پر دیسیوں سے خالی ہو گیا اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ صوبائی دارالحکومت سے اپنے آبائی علاقوں کو سدھارے ۔جمعہ اور ہفتہ کے بعد اتوار کو بھی رات گئے تک لاہور ریلوے اسٹیشن ،لاری اڈہ ،نیازی اڈہ ،بند روڈ اور بتی چوک پر عید منانے جانے والے پردیسیوں کو رش رہا جبکہ ٹرانسپورٹرز منہ مانگے کرائے وصول کرتے رہے ۔بند روڈ سے راوی روڈ ،بتی چوک اور راوی پل پر رش کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک پھنسی رہی ۔بعض روٹس پر جانے والی بسوں کی چھتوں پر سوار بھی لوگوں نے سفر کیا ۔اتوار کی رات گئے شہر کی سڑکوں پر اکا دکا ٹریفک تھی اور صرف اصل لاہوریے ہی دکھائی دے رہے تھے تاہم قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے لاہور کے اصل باسیوں کی آمد و رفت دیکھنے میں آئی۔پردیسوں کے جانے سے لاہور کی رونقیں ماند پڑ گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...