ملک کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے، خواجہ عمران نذیر

ملک کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے، خواجہ عمران نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے،پاکستان میں جمہوریت کامستقبل روشن اور مضبوط ہے ، ملکی ترقی کے مخالفین استعماری قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ، عالمی قوتوں کے ایجنٹ پاکستان میں افراتفری پیدا کرنے اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ استعماری قوتوں کے آلہ کاروں نے نہیں بلکہ عوام نے ہی کرنا ہے،حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رکھے گی،آئندہ عام انتخابات میں پھر مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہو گی،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے گٹھ جوڑ نے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں،قتدار کے حصول کے لئے چور دروازوں سے گھسنے کی کوشش کرنے والوں کو 2018تک صبر کرنا ہو گا۔