البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے عید الاضحی کے حوالے سے خصوصی آگاہی کیمپ قائم

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے عید الاضحی کے حوالے سے خصوصی آگاہی کیمپ قائم

لاہور( خبر نگار) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے عید الاضحی کے حوالے سے خصوصی آگاہی کیمپ تمام یونین کونسلز میں قائم کر دئیے گئے ہیں ۔ عید کے ایام میں شہری کیمپوں سے مفت ویسٹ بیگز، فینائل اور چوناحاصل کر سکیں گے۔ کیمپ پرالبیراک سٹاف اور رضاکار بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ یونین کونسلز کی سطح پر مقامی چئیرمین اور وائس چئیرمین کی مشاورت سے آگاہی کیمپ لگائے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو ویسٹ بیگز اور دیگر اشیاء کے حصول میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یوسی کیمپس کے علاوہ 18مختلف مقامات پر ایل ڈبلیو ایم کی معاونت سے ماڈل کیمپ بھی کل تک قائم کر دئیے جائیں گے۔ عیدالاضحی سے ایک روز قبل شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن بھی کیا جائے گا۔ جبکہ ویسٹ کنٹینرز کی مرمت اور پینٹنگ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1