صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے،نثار احسن

صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے،نثار احسن

لاہور(نمائندہ خصوصی)جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو نثار احسن زیدی نے ٹاؤ ن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام محکموں کے افسران کو پا بند کیا گیا کہ عید الاضحی کے دوران کسی قسم کی چھٹی نہیں ہے اس سلسلے میں تمام محکمے جاری پلان پر عمل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں گے کریں تاکہ چھٹیوں کے دوران ڈ ینگی کے حوالے سے تما م سر گرمیاں جاری رہ سکیں۔ اس دوران تمام اہلکاروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی ۔ صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت،ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، زراعت ،آئی ٹی اور سپیشل برانچ کے نمائندگان کے علاوہ یونین کونسلوں کے سیکر ٹریز بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ کو سخت کاروائی کے لئے ہدایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں معائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ا قبال ٹاؤن کی 19یونین کونسلوں میں انڈور سپاٹس اور کنٹینرز کو چیک کیا گیاجبکہ آؤٹ ڈور مقامات اورکنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔جہاں بھی لاروا پایا گیا کو فوری تلف کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں صفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...