عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کامذہبی فریضہ ہے، مفتی محمد نعیم الدین

عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کامذہبی فریضہ ہے، مفتی محمد ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ گلشن راوی لاہورکے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان ختم نبوۃ کانفرنس جامع مسجد عزیزرشیدگلشن راوی لاہور میں منعقد ہوئی ، کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امت کے تمام طبقات نے بھرپور انداز میں شرکت کی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔قادیانی ایک سازش کے تحت3 197 ء کا دستورختم کرا کرخود کو پھر سے مسلمان تسلیم کرانا چاہتے ہیں ۔ملک عزیزپاکستان اسلام اور کلمے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھااسکی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں ملک عزیزمیں دہشت گردی اور تخریب کاری کرنے والوں کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ۔ قوم اور حکمرانوں کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کے لیے یہود وہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔کانفرنس کی صدارت پنجاب یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے انچارج مولانا ڈکٹر محمودالحسن عارف نے کی ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سرپرست شیخ الحدیث مولانامفتی محمد نعیم الدین ، مجلس کے سیکرٹری اطلاعات مولاناعزیزالرحمن ثانی،مولاناعبدالخالق،مولانامشہوداحمد،مولاناقاری عبدالعزیز،مولاناعبدالنعیم،مولانا عزیزالرحمن ،مولانا عبدالرحمن ،مولانا حبیب الرحمن ضیاء ،مولانا محمود،مولانا مسعوداحمد،قاری سعیدالرحمن ،محمدعمران،محمودشاہ،محمدابراہیم سمیت دینی ومقتدر شخصیات نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سرپرست مولانا مفتی محمدنعیم الدین نے کہا کہ اندرون ملک وبیرون ممالک کی کئی عدالتوں نے قادیانیت کے کفر پر مہر ثبت کردی ہے اسرائیل اور مرزائیل دونوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے قادیانیت اپنے منطقی انجام کو پہچنے والی ہے،قادیانی فتنے کا خاتمہ قریب ہے،ایک وقت آئے گا کہ تلاش کرنے باوجود اس دھرتی پر ایک بھی قادیانی نہیں ملے گا۔مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے،قادیانی جہاں بھی جائیں گے ان کا مقابلہ دلائل اور براہین سے کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کا دفاع کرنے والے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں۔مولانا عبدالخالق نے کہا کہ قادیانی گروہ اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے اپنے کفرو ارتداد کو اسلام بناکر پیش کررہا ہے، اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں۔ امت مسلمہ کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔حرمت رسول ﷺکے تحفظ کا فریضہ سرانجام دینا دنیوی واخروی نجات کا سبب اور ذریعہ ہے قادیانی اسلامی عقائد میں تحریف کرکے سادہ لوح مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1