گاڑی نے کچے میں اترنے کے بعد پانچ قلابازیاں کھائیں، اللہ نے معجزانہ طور پر بچا لیا، کارکن پرامن رہیں: فاروق ستار

گاڑی نے کچے میں اترنے کے بعد پانچ قلابازیاں کھائیں، اللہ نے معجزانہ طور پر ...

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے معجزانہ طور پر بچ گیا ہوں۔ میری گاڑی نے کچے میں اترنے کے بعد پانچ قلابازیاں کھائیں۔

کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد اپنے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ میرے کندھے اور پاوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ کارکن پرامن رہیں ۔ واضح رہے کہ حیدر آباد میں تنظیمی دورے کے بعد کراچی واپسی پر نوری آباد کے مقام پر فاروق ستار کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں فاروق ستار سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ان کے ایک گارڈ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق ستار کو  اے او کلینک اور دوسرے زخمیوں کوعباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...