قوم عید پر مسکینوں، بیواؤں اور غریبوں کا خاص خیال رکھے،مراد راس

قوم عید پر مسکینوں، بیواؤں اور غریبوں کا خاص خیال رکھے،مراد راس

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ قوم عید کے موقع پر مسکینوں، بیواؤں اور غریبوں کا خاص خیال رکھیں۔ ہم سب کو ایثار، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے سے کام لیتے ہوئے ذاتی انا اور مفادات کی قربانی دے کر پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا اتحاد اور ایثار وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ملک و قوم کو آگے لے کر جانے کے لئے ’’میں‘‘ کی روش چھوڑ کر ’’ہم‘‘ کا راستہ اپنانا پڑے گا۔ خلق خدا کی خدمت اور عوام کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغا م ہے انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے مخیر حضرات کمزور طبقات کو بھی عیدکی خوشیوں میں شریک کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1