محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سکولوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سکولوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا

لاہور(خبرنگار) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سکولوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے اور اس میں سکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے نئے ایس او پیز جاری کر دئیے ہیں جس کے بعد مانیٹرنگ ٹیموں کے ارکان سکولوں میں سکولوں کے کھلنے کے آدھ گھنٹہ بعد اور سکول بند ہونے سے آدھ گھنٹہ پہلے وزٹ کر سکیں گے۔ اس پر پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفرا ز و دیگر نے کہا ہے کہ بالاآخر محکمہ تعلیم پنجاب نے ہمارا دیرینہ مطالبہ مانیٹرنگ ٹیموں کے لئے نئے ایس او پیز جاری کرکے تسلیم کر لیا کہ آئندہ مانیٹرنگ ٹیمیں سکول شروع ہونے سے آدھ گھنٹہ بعد اور چُھٹی ٹائم سے آدھ گھنٹہ پہلے سکول وزٹ کرسکیں گی۔ راہنماؤں نے سیکرٹری ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے نئے ایس او پیز جاری کئے۔ علاوہ ازیں اساتذہ راہنماؤں نے ایجوکیشن اور ہیلتھ کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹریز کی تقرری کے اقدام کو سراہا اور اکہا کے حکومت پنجاب کا یہ مثبت اقدام دونوں محکمہ جات کی بہتری کا باعث ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1