آصف زرداری کی مفاہمتی سیاست کے باعث پاکستان میں جمہوریت کامستقبل روشن اور مضبوط ہے ، میاں ایوب

آصف زرداری کی مفاہمتی سیاست کے باعث پاکستان میں جمہوریت کامستقبل روشن اور ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ہم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں ہمارے قائد آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت کامستقبل روشن اور مضبوط ہے ملکی ترقی میں ان کی دانش مندانہ سیاست کا ایک اہم رول ہے ۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میاں محمد ایوب نے مزید کہا کہ پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے اور پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...