پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خطرناک ہے، فیصل میر

پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خطرناک ہے، فیصل میر

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ سارے وسائل صرف لاہور پر خرچ کرنے والے حکمران بتائیں کہ کیا جنوبی پنجاب میں انسان نہیں بستے ہیں؟ اور اگر بستے ہیں تو پھر انکا احساس محرومی کون دور کریگا اور سالہا سال سے پنجاب پر حکمرانی کرنے والی (ن) لیگ انہیں کب بنیادی انسانی حقوق دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خطرناک ہے، شہریوں کا جان مال اولاد عزت محفوظ نہیں، کرپشن میں صوبے کا پہلا نمبر ہے، صرف میٹرو بس اور اور نج ٹرین بنا کر قوم کو بے و قو ف نہیں بنایا جا سکتا عوام تعلیم صحت پانی اور روزگار چاہتے ہیں لیکن حکمران کی سوچ پلوں سڑکوں سے آگے جاتی ہی نہیں صرف کمیشن اور کرپشن کے چکر میں غریب ، زراعت اور کسان کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے، بھارتی مفاد کی خاطر کاشتکاروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے اور نعرے سب اچھا کے لگائے جا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1