پیپلزپارٹی کے ہوتے حکمرانوں کومحفوظ راستہ نہیں ملے گا،اشرف بھٹی

پیپلزپارٹی کے ہوتے حکمرانوں کومحفوظ راستہ نہیں ملے گا،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام نے بدعنوانی کابھوت بوتل میں بندکرنے کافیصلہ کرلیا ،چاروں صوبوں سے پاناما فیملی کے احتساب کے حق میں صدائیں سنائی دے رہی ہیں ۔، پیپلزپارٹی کے ہوتے ہوئے بدعنوان حکمرانوں کومحفوظ راستہ نہیں ملے گا۔اب جاتی امراء سے ہرراستہ احتساب اورانصاف کے کٹہرے کی طرف جاتا ہے۔ عید کے بعدمتحدہ اپوزیشن کے قیام کاامکان روشن ہے ۔وہ پیپلزپارٹی کے نمائندہ کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1