عابد شیر علی اور اُن کے ساتھی بو کھلاہٹ کا شکار ہو کر انتشار پھیلانے کی سازشیاں کر رہے ہیں،غلام محی الدین دیوان

عابد شیر علی اور اُن کے ساتھی بو کھلاہٹ کا شکار ہو کر انتشار پھیلانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ عابد شیر علی اور اُن کے ساتھی حواری بو کھلاہٹ کا شکار ہو کر انتشار پھیلانے کی سازشیاں کر رہے ہیں لیکن انھیں منہ کی کھا نی پڑے گی ، رائیونڈ مارچ میں (ن) لیگ نے اگر کوئی گڑ بڑ کر نے کی کوشش کی تو ایسا سبق سیکھا ئیں گے کہ اُن کی آنے والی نسلیں بھی یا د رکھیں گی ۔انہوں نے کہاکہ احتساب کے پہلے مرحلے کی تحریک نے تخت لاہور کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، رائیونڈ مارچ کے اعلان نے پانا مہ زدہ حکمرانوں کے ہوش اُڑا دیے ہیں ،پانامہ لیکس کی تحقیقات میں نواز شریف رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں ،کرپشن کے خلاف جنگ عمران خان بیس سالوں سے لڑ رہے ہے، نواز شریف نے تحقیقاتی اداروں پر قبضہ کر رکھا ہے ، تحقیقات کرنے والے ادارے نواز شریف کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے ملکی سلامتی اور خود مختاری داؤ پر لگا دی ہے ، نواز شریف عالمی ایجنڈے کے تحت پاکستان کو تباہ کرنے پر لگے ہوئے ہیں ،پانامہ لیکس پر ساری اپوزیشن اکھٹی ہے ، شریف خاندان کو بچانے کے لئے کرپشن کے ثبوت مٹائے جا رہے ہیں جو کہ متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔