اورنج ٹرین کا ٹھیکیدار عید کے موقع پر مزدوروں کی اجرت لیکر فرار

اورنج ٹرین کا ٹھیکیدار عید کے موقع پر مزدوروں کی اجرت لیکر فرار

لاہور(خبر نگار) اورنج ٹرین کا ٹھیکیدار عید کے موقع پر مزدوروں کی اجرت لیکر فرار ہو گیا۔مزدوروں نے چوبرجی چوک بلاک کر کے زبردست مظاہرہ کیا ۔بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے والی ایک انجینئرنگ کمپنی کے ٹھیکیدار عامر کو کمپنی کے مالک نے مزدوروں کی ایک ماہ کی اجرت دی اور ٹھیکیدار عامر عید کے موقع پر مزدوروں کو ان کی اجرت دینے کی بجائے رفو چکر ہو گیا جس پر مزدوروں نے چوبرجی چوک بلاک کر کے زبردست احتجاج کیا اس مقامی انجینئرنگ کمپنی کے ٹھیکیدار کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ لٹن روڈ پولیس کو کارروائی کرنے کے لئے مزدوروں نے درخواست بھی دی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1