عشق رسولﷺ کا فروغ اور نظام مصطفی کا نفاذ مقصد اولین ہے ،عامراسماعیل

عشق رسولﷺ کا فروغ اور نظام مصطفی کا نفاذ مقصد اولین ہے ،عامراسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور کے سبکدوش ہونے والے ناظم ضلع عامر اسماعیل نے سالانہ اختتامی انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشق رسولﷺ کا فروغ اور نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ اور مقام مصطفی ﷺ کا تحفظ ہمارا مقصد اولین ہے ۔ سال بھر محبتوں سے نواز نے والا ہر شخص میر امحسن ہے ۔انجمن طلباء اسلام کے مشن کے فروغ کیلئے دیا گیا وقت میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے ۔عامر اسماعیل نے مزید کہا کہ ہم ہر سال اپنے تنظیمی سیشن کے آخر میں مرکز سے لے یونٹ تک انتخابات منعقد کرواکر اسلام کے شورائی نظام کے تحت آئندہ سیشن کیلئے اپنی قیادت منتخب کرکے طلباء اور سیاسی تنظیموں کو دعوت عمل دیتے ہیں ۔


کہ کسی فرد واحد کا نام تنظیم نہیں بلکہ تنظیم فرد واحد کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرکے اسے ملک و ملت کی خدمت کیلئے بروئے کار لاتی ہے ۔سالانہ انتخابات کے ذریعے قیادت کی تبدیلی اے ٹی آئی کا منفرد اعزاز اور طرہ امتیاز ہے ۔