عید الضحیٰ کا پیغام یہ ہے مسلمان خود کو اللہ کے سامنے سرنڈر کردے ،غلام عباس لاہور(خبرنگار) اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین

عید الضحیٰ کا پیغام یہ ہے مسلمان خود کو اللہ کے سامنے سرنڈر کردے ،غلام عباس ...

غلام عباس صدیقی چیئرمین،شاہد نذیر صدر،عبدالغفار (نائب صدر)،ذکی الدین (جنرل سیکرٹری)،محمد عدنان (ترجمان ،ملک قدیر (سوشل میڈیا نچارج) ویگر نے عید کے پیغام میں کہا ہے کہ عید الضحیٰ کا پیغام یہ ہے کہ انسان بحیثیت مسلمان خود کو اللہ کے سامنے سرنڈر کردے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اذہان وقلوب میں اسلام کو مکمل جگہ دیں اور عزم صمیم کریں کہ ہم مسلمان اپنی ریاستوں میں قرآن کو آئین قرار دے کر اللہ کے حکم کو پورا کریں گے اللہ کی زمین پر اس کا نظام خلافت قائم کریں گے،حکم،قانون صرف اللہ ہی کا مانیں گے اللہ کے علاوہ اگر کوئی شخص اللہ کے مقابلے میں قانون لائے گا ہم اسے کسی صورت نہیں مانیں گے ۔

،انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو اللہ سے وعدہ کرنا ہوگا کہ ہماری زندگی کی زینے قرآن وسنت کے غلام رہیں گے۔اگر ہم نے عزم پر کاربند رہنے کا اللہ سے وعدہ کرلیا تو ہماری زندگیوں میں ایک انقلاب پیدا ہوجائے گا جو اس زمین کو جنت کا ٹکڑا بنا کر انسانیت کے جذبات کی ترجمانی کریگا۔اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی خوشیوں میں غریبوں کو بھی شامل کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...