پروفیسر ڈاکٹریونس رانا کے لئے امتیازی لیڈر شپ انٹر نیشنل ایوارڈ

پروفیسر ڈاکٹریونس رانا کے لئے امتیازی لیڈر شپ انٹر نیشنل ایوارڈ

لاہور (پ ر) پروفیسر ڈاکٹریونس رانا ، پرنسپل کالج آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز جھنگ سب کیمپس ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کو یونیورسٹی آف منی سوٹا آف امریکہ نے مورخہ 23 اگست 2016 ؁ء کو انٹرنیشنل ایوارڈ امتیازی لیڈر شب سے نوازا ہے۔ ویٹرنری سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس رانا وہ پہلے پاکستانی ہیں جن کو امریکہ کی منی سوٹا یونیورسٹی نے اِس اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اِس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے امریکہ اور پاکستان میں ویٹرنری سائنسز کی تعلیم و ترویج میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے سال 2007-08 میں یونیورسٹی آف منی سوٹا سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی اور پاکستان کی تاریخ میں قلیل ترین مدت میں ویٹرنری کالج جھنگ کی تکمیل کی۔ جو کہ ویٹرنری پروفشن میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4