مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام قائد اعظم کے یوم وفات پر قرآن خوانی کا اہتمام

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام قائد اعظم کے یوم وفات پر قرآن خوانی کا اہتمام

لاہور (نمائندہ خصوصی ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام بابائے قوم فخر ملت تشیع قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر قرآن خوانی و مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا،مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان میں صوبائی سیکرٹریٹس اور ضلعی دفاتر میں قرآن خوانی اور مجالس عزاء منعقد ہوئے،صوبہ سندھ کراچی میں صوبائی قائدین کا مزار قائد پر حاضری بابائے قوم کے لئے فاتحہ خوانی و خراج عقیدت پیش کیا گیا،لاہور صوبائی سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی کے بعد مجلس عزا ء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ مملکت خدادا پاکستان کے لئے جو جدوجہد بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے کی اسے رہتی دنیا تک کوئی فراموش نہیں کر سکے گا،قائد کے پاکستان کو ہم مٹھی بھر انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم ہونے تک ہم اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے،کرپشن ،اقرباء پروری ،رشوت ستانی اورشاہانہ طرز زندگی گذارنے والوں کا قائد کے افکار سے کوئی تعلق نہیں۔

،آج ہمیں وہ قائد کا پاکستان نظر نہیں آرہا،جس مقصد کے لئے بابائے قوم نے مسلمانوں کے اس عظیم مادر وطن کو برصغیر کے مسلمانوں کے لئے بنایا ۔

،آج پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے لئے کرپشن عروج پر ہے،قومی خزانے سے ملکی حکمرانوں کی عیاشیوں پر خرچ ہو رہے ہیں،غریب غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے،کرپشن ہی دہشت گردی کی اصل وجہ ہے،آج پاکستانی قوم کو اپنے محسن بابائے قوم سے یہ عہد کرنا ہوگا کہ اس مملکت خداداد سے ہم کرپشن،دہشتگردی،انتہاپسندی کے خاتمے تک میدان عمل میں رہیں گے اور قوم کے خائنوں کو انجام تک پہنچانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مجلس عزاء کی تقریب میں بڑی تعداد میں ضلع لاہور کے کارکنوں اور صوبائی و ضلعی رہنماوں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...