آئین کی اسلامی شقوں کا بھر پور دفاع کرینگے: علامہ ممتاز اعوان
لاہور ( پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام لاہور مرکز بخاری تحفظ ختم نبوت میں خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ممتاز اعوان،مولانا محمد نعیم نے کہا کہ ایک غیر محسوس طریقہ سے یہودی وقادیانی لابی کے آلہ کارآئین کی اسلامی شقوں باالخصوص تحفظ ختم نبوت و ناموسِ رسالت ایکٹ کو غیر موثر بنا رہے ہیں۔ہم آئین کی اسلامی شقوں کا بھرپور دفاع کرینگے
۔ اور اسلامائزیشن کے عمل کو ہرگز رول بیک نہیں کرنے دینگے۔