کانگووائرس کے خطرہ کے پیش نظر بچوں کو منڈیوں میں نہ لایا جائے، ڈاکٹر حسن
لاہور(پ ر)معروف ویٹرنری ڈاکٹر حسن احمد کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کو کولڈڈرنک یا مشروبات نہ پلائے جائے ورنہ ان کی موت واقع ہوسکی ہے۔بچوں کو منڈی میں نہ لیجائیں۔اور نہ ہی منڈیوں میں ہر جانور کو چھوئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاڈاکٹر حسن احمد کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں بچوں کو لیکر جانے سے گریز کیا جائے۔اگر ضروری ہوتو انہیں ماسک اور گلوز پہنا کر ساتھ لیجایاجائے۔اور جانوروں کو چھوا نہ جائے۔ان کا کہناتھا کہ جانوروں کو ہر طرح کی غذا نہ دیں۔کولڈ ڈرنک وغیرہ سے اجتناب برتا جائے۔ گرمی کا موسم ہے۔جانوروں کووافر مقدار میں پانی دیا جائے۔ انہیں سبز چارہ دیا جائے۔
دالیں کم سے کم دیں۔اگر جانوروں میں چیچڑ یا جوئیں نظر آئیں تو ان پر سپرے کریں۔