شاہدرہ ،11روز قبل ملنے والی لاش کا معمہ حل ،مقتول شہباز کو بھائیوں نے قتل کیا ،ملزمان گرفتار

شاہدرہ ،11روز قبل ملنے والی لاش کا معمہ حل ،مقتول شہباز کو بھائیوں نے قتل کیا ...

لاہور(وقائع نگار ) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے سے 11 روز قبل کھیتوں سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، شہباز نامی نوجوان کو اسکے بھائیوں نے بھابھی کے ساتھ نامناسب تعلقات رکھنے پر قتل کیا اور بعد میں لاش کے ٹکڑے کرکے کھیتوں میں پھینک دئے تھے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ذڑائع کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 11 روز قبل ٹکڑوں میں ملنے والی لاش کا معمہ حل کر لیا ہے۔ 20 سالہ نوجوان شہباز کو بھابھی سے نامناسب تعلقات رکھنے پر اسکے دوسرے بھائیوں نے قتل کیا،لاش کے ٹکڑے کئے اور بوری میں ڈال کر کھیتوں میں پھینک دی، پولیس نے مقتو ل کی قمیض پر لکھے نام سے تفتیش شروع کی اور چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتول کا بھائی اعجاز، شہزاد، شفقت اور تنویر شامل ہیں، ملزمان واردات کے بعد راولپنڈی فرار ہوگئے تھے جنہیں گرفتار کرکے انکی نشاندہی پر شہباز کا سر بھی برآمد کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...