پولیس نے پتنگ سازی کا کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

پولیس نے پتنگ سازی کا کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

لاہور(وقائع نگار ) مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود پتنگ سازی کا کاروبار کرنے والے ملزم افضل کو گرفتار کر کے سینکڑوں پتنگیں برآمد کر لیں۔مصری شاہ پولیس کے مطابق انہوں نے خفیہ اطلاع ملنے پر چاہ میراں میں کارروائی کی اور افضل نامی شخص کے گھرپر چھاپہ مارا ۔ پولیس کے مطابق ملزم افضل کے گھر سے سینکڑوں پتنگیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزم افضل کو گرفتار کر لیا جبکہ پتنگیں قبضہ میں لے لیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم افضل مختلف علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرتا تھا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی