پیر غازی روڈ پر مکان میں آتشزدگی، گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر

پیر غازی روڈ پر مکان میں آتشزدگی، گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر

لاہور(وقائع نگار ) پیر غازی روڈ پر مکان میں آگ لگنے سے گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق پیر غازی روڈ پر گزشتہ روز منور کے گھر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر دو گھنٹوں کی محنت سے قابو پا لیا تاہم مکان کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

مزید : علاقائی