گرین ٹاؤن، ڈولفن اہلکار کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا

گرین ٹاؤن، ڈولفن اہلکار کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا

لاہور(وقائع نگار ) ڈولفن فورس کے ہاتھ لرزنے لگے،ایک ہی ہفتے میں ڈولفن اہلکار کی فائرنگ سے دوسرے شہری کے زخمی ہونے کا واقعہ سامنے آ گیا، گرین ٹاؤن کے علاقے میں ڈولفن اہلکاروں سے اچانک گولی چل گئی، زخمی ہونے والے ثنا اللہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقے گلزار پارک میں ثنا اللہ نامی شخص اسلحہ کی دوکان کے باہر موجود تھا جہاں ڈولفن فورس کے اہلکار بھی گشت پر مامور تھے۔ اسی دوران ڈولفن فورس کی ٹیم نمبر ایک سو بتیس کے اہلکار سے اسلحہ کی صفائی کے دوران اچانک گولی چل گئی جو کہ ثنا اللہ کو لگ گئی اور وہ زخمی ہو گیا ،اسے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع پر اعلیٰ پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کی جا رہی ہے، واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...