اچھرہ اور سمن آباد پولیس کا الگ الگ شہری کو حراست میں لیکر تشدد

اچھرہ اور سمن آباد پولیس کا الگ الگ شہری کو حراست میں لیکر تشدد

لاہور(وقائع نگار)اچھرہ کے علاقہ میں سائیکل خریدنا شہری کے لئے وبال جان بن گیا ،اچھرہ پولیس اور سمن آباد پولیس کا الگ الگ شہری کو حراست میں لیکر تشدد ،پولیس حکام مدد کریں متاثرہ شخص کی اپیل ۔ذرائع کے مطابق اچھرہ کا رہائشی 40سالہ عزیز محنت مزدوری کرتا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ چند روز قبل اس نے ایک شخص سے ایک سائیکل 5ہزار روپے میں خریدی ،سائیکل کے چونکہ کاغذات نہیں ہوتے اس لئے اس نے کاغذات نہیں مانگے ۔عزیز کے مطابق چند روز قبل اچھرہ پولیس نے اس کو چوری کی سائیکل خریدنے کے شبہ میں پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں سمن آباد پولیس نے اس کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔متاثرہ شخص کے مطابق اس کو پتہ نہیں کہ سائیکل چوری کی ہے یا نہیں کیونکہ اس کے چوری کے ہونے یا نہ ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے جبکہ پولیس اہلکار اسے پکڑ کر بار بار تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، پولیس حکام اس کی مدد کریں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...