مختلف مقامات سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

مختلف مقامات سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(وقائع نگار )صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد،تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے سے 45 سالہ شخص کی لاش سڑک کے کنارے سے اور کوٹ لکھپت میں کوڑے کے ڈھیر پر لاش دکھائی دینے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی ۔

مزید : علاقائی