الہ آباد،رشتے کا تنازع،باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا

الہ آباد،رشتے کا تنازع،باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا

الہ آباد(نامہ نگار)رشتے کے تنازعہ پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹی کو قتل کر دیا ،25سالہ زاہدہ بی بی کی دو روز قبل منگنی ہوئی جس سے والد خوش نہ تھا ،ملزم گرفتار مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں کوڑے سیال کے رہائشی محمد جعفر کی بیگم اپنی بیٹی زاہدی بی بی کا رشتہ کہیں اور طے کرنا چاہتی تھی جبکہ والدکہیں اور چاہتا تھا گزشتہ روز والدہ نے بیٹی کی منگنی طے کر دی جس پر والد محمدجعفر نے طیش میں آکر فائرنگ کر کے بیٹی کو قتل کر دیا۔

الہ آباد پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے زاہدہ بی بی کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

قتل

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...