حاجی پورہ ،سبزی فروش خاتون پر گھر میں گھس کر تشدد ،سربازار بھی مار ا،ملزم پولیس کی موجودگی میں فرار

حاجی پورہ ،سبزی فروش خاتون پر گھر میں گھس کر تشدد ،سربازار بھی مار ا،ملزم ...
 حاجی پورہ ،سبزی فروش خاتون پر گھر میں گھس کر تشدد ،سربازار بھی مار ا،ملزم پولیس کی موجودگی میں فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)باغبانپورہ کے علاقہ حاجی پورہ کی رہائشی چار کم سن بچوں کی ماں رفعت بشیر کو اوباش نوجوان نے زبردستی گھر میں گھس کر اغوا کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر مار کٹائی کی، 15پر کال کرنے اور تھانے جانے پر سر بازار دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر خاتون کی حالت غیر ہو گئی ۔واقعہ پر اہل علاقہ کا شدید احتجاج ،متاثرہ خاتون دن بھر تھانے کے چکر لگانے کے بعد فریاد لیکر" روزنامہ پاکستان" کے دفتر پہنچ گئی۔متاثرہ خاتون رفعت بشیر کے مطابق نیا پل کا رہائشی امتیاز منور اس کے والد کا منہ بولا بیٹا بنا ہواہے اور اس کا گھر میں آنا جانا تھا امتیاز منور نے شادی کرنے کا جھانسہ دیکر بری نظر رکھنا شروع کر دی ۔خاتون کے مطابق اس بات پر اس نے اسے گھر آنے سے منع کر دیا جس پر امتیاز منور اس کی جان کا دشمن ہو گیا ۔متاثرہ خاتون کے مطابق اس نے گھر کے قریب کم سن بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے سبزی کی دکان بنا رکھی ہے گزشتہ صبح اپنے عمر رسیدہ والد کے ساتھ دکان پر جانے لگی کہ اچانک امتیاز منور گھر پر آ گیا اور گھر میں گھس کر مار کٹائی شروع کر دی جس پر اس نے 15پر کال کی اور تھانے جانے لگی کہ راستے میں امتیاز منور نے سر بازار تشدد کا نشانہ بنایا۔ 15پر کال کرنے پر پہلے مناواں پولیس موقع پر پہنچی اور بعد میں باغبانپورہ پولیس آگئی ۔دونوں تھانوں کی پولیس آپس میں حدود کے تعین پر لڑتی رہی تاہم اس دوران ملزم فرار ہو گیا ۔متاثرہ خاتون کے مطابق چار دن سے تھانے کے چکر لگا رہی ہوں لیکن تھانہ میں فرنٹ ڈیسک پر شکایت نوٹ بھی کروائی ایس ایچ او باغبانپورہ یاسر گجر نے تھانیدار عمران کے پاس اور تھانیدار نے اگلے دن آنے کا کہ کر ٹال دیا ہے ۔اب واقعہ کو دو دن گزر گئے ہیں مسلسل تھانے کا چکر لگا رہی ہوں اس کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ۔ اس حوالے سے ایس ایچ او باغبانپورہ یاسر گجر اور ڈیوٹی ا فسر عمران نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اورخاتون کی درخواست پر مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -