عیدالاضحیٰ کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے،طیب حفیظ چیمہ

عیدالاضحیٰ کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے،طیب حفیظ چیمہ

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے سلسلے میں ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں قائم عارضی بکر منڈیوں ،اہم کاروباری مراکز اور شاپنگ مالز میں خریداری کیلئے آنیوالوں کی سہولت اور پارکنگ انتظامات کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاڈی ایس پی صاحبان اہم اور رش والے چوکوں میں خودموجود رہتے ہوئے ٹریفک کو کلیئر کروانے کے ذمہ دار ہونگے،اپنے اپنے سرکل میں قائم عارضی بکر منڈیوں کا باقاعدگی سے وزٹ کریں اور رش والے علاقوں میں اضافی نفری کا بندوبست کریں اہم شاہراؤں پر واقع مارکیٹوں اور خریداری کے مراکز پر وارڈنز کی مناسب ڈیوٹی لگائی جائے۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہرممکن یقینی بنایا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...