اوکاڑہ،خاوند نے معمولی تلخ کلامی پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اوکاڑہ،خاوند نے معمولی تلخ کلامی پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اوکاڑہ(بیورو رپورٹ) تھانہ صدر دیپالپور کے علاقہ میں خاوند نے معمولی تلخ کلامی پر بیوی کو ’’کسی ‘‘کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔قتل کی وارادت کے بعد فرار ہونیو الے ملزم خاوند کو پولیس نے ڈرمائی انداز میں گرفتار کر لیا آلہ قتل بھی برآمد ایس ایچ او ملک طارق جاوید اعوان کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور کے علاقہ کے رہائشی ماہی نا مہ شخص کا اپنی بیوی رانی بی بی سے کسی بات کا جھگڑا ہو گیا جس پر ماہی نے طیش میں آتے ہوئے قریب پڑی ’’کسی ‘‘ کو اٹھا کر اپنی بیوی کو مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور مقتولہ رانی کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کر لیے اس دوران ایس ایچ او ملک طارق جاوید اعوان نے ڈرامائی انداز میں موبائل کی لوکیشن سے قاتل خاوند ماہی کو حراست میں لیتے ہوئے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ۔

قتل

مزید : علاقائی