قائداعظمؒ کا 68واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا
کراچی (آن لائن)بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 68واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں ملک بھر میں سیمینار، مذاکرے، جلسوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ ان کے ایصال ثواب کے لیے مزار پر قرآن خوانی بھی منعقد ہوئی۔قائداعظم محمد علی جنا ح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ا?پ ایک عظیم لیڈر تھے جن کی بے باک قیادت میں مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا، قائد اعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔ وہ11ستمبر 1948ء4 کو وفات پا گئے تھے دریں اثنا ء بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 67 ویں یوم وفات کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار پر حاضری دی ، تینوں مسلح افواج کی جانب سے بھی مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے لئے قائد اعظم کی جدوجہد کو قوم نہیں بھول سکتی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے ہمیں کام کام اور کام کا درس دیا ہے ، ہمیں اسے فالو کرنا چاہیئے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 67 ویں یوم وفات پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزرا نثار کھوڑو ، سکندر میندرو ، منظور وسان اور مولابخش چانڈیو بھی تھے۔ تینوں مسلح افواج کی جانب سے بھی مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔